اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بابا صدیقی قتل کیس: پولیس کے مشترکہ آپریشن میں پنجاب سے ایک اور ملزم گرفتار - BABA SIDDIQUI MURDER CASE

بابا صدیقی قتل کیس میں ملزم کی گرفتاری کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم کو پکڑا گیا۔

Baba Siddiqui murder case
بابا صدیقی قتل کیس (ETV Bharat Maharashtra Desk)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2024, 11:47 AM IST

ممبئی: لارنس بشنوئی گینگ نے دعوی کیا ہے کہ این سی پی کے رہنما اور سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل میں ان کا ہاتھ ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے پنجاب سے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اس طرح سے اس معاملے میں اب تک 14 ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزموں پر بھی بابا صدیقی اور سلمان خان کی ریکی کا الزام ہے۔

پولیس کے ذریعہ گرفتار ملزم کا نام سوجیت سشیل سنگھ ہے۔ ممبئی پولیس نے اسے پنجاب کے لدھیانہ میں سندر نگر سے گرفتار کیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اسے ممبئی لایا جارہا ہے۔ دوسری طرف ممبئی پولیس نے ملزم رام پھولچند کنوجیا کے گھر سے اسلحہ ضبط کرلیا ہے۔

سوجیت سشیل کو ممبئی پولیس نے پنجاب پولیس کی مدد سے گرفتار کیا۔ اس کے بعد اسے جمال پور پولیس اسٹیشن لایا گیا۔ سوجیت سشیل کی گرفتاری کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ بابا صدیقی قتل کیس کی پولیس کو ایک اہم اشارہ ملے گا۔ ملزم سوجیت سشیل پر الزام ہے کہ وہ 25 ہزار روپے ملزم نتن کے بینک اکاؤنٹ میں بھیجا تھا، جس نے بابا صدیقی پر نظر رکھی ہوئی تھی۔

موصولہ جانکاری کے مطابق، گرفتار ملزم سوجیت سشیل ممبئی کا رہائشی ہے اور وہ لدھیانہ میں اپنے سسر کے گھر آیا تھا۔ ممبئی پولیس جلد ہی اس معاملے میں ایک بڑا انکشاف کرے گی۔ ممبئی کرائم برانچ کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ اس کیس میں گرفتار ملزموں میں سے ایک رام کنوجیا پر ابتدائی طور پر بابا صدیقی کو ہلاک کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

اس نے بابا صدیقی قتل کے لیے ایک کروڑ روپے کی ڈمانڈ کی تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزموں میں سے ایک کے موبائل فون میں بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کی تصویر بھی ملی ہے۔ ممبئی پولیس نے بابا صدیقی قتل کیس میں رام پھولچند کنوجیا کو گرفتار کیا ہے۔

جمعہ کے روز اطلاع دی گئی کہ پولیس نے رائگاد میں اس کے گھر سے اسلحہ برآمد کیا۔ ممبئی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ان قاتلوں نے بابا صدیقی کے قتل میں پانچ ہتھیار استعمال کیے تھے۔ پولیس نے ان میں سے چار ہتھیاروں کو ضبط کرلیا ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس اس وقت آسٹریلیا میں بنی بریٹا پستول کی تلاش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بابا صدیقی قتل معاملے میں مزید تین ملزمین گرفتار، اب تک کل 14 افراد پکڑے گئے

ABOUT THE AUTHOR

...view details