پونے: بابا صدیقی قتل معاملے میں ممبئی پولیس کو ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے۔ ممبئی پولیس نے پونے سے مزید تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ اس قتل معاملے میں اب تک کل 14 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بابا صدیقی کے قتل معاملے میں ممبئی کرائم برانچ کے ایک افسر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے پوچھ تاچھ میں بتایا کہ قتل سے چند دن پہلے گولی چلانے والوں نے سوشل میڈیا سے، ریکی کر کے اور بینرز وغیرہ دیکھ کر جانکاری اکٹھا کی تھی۔
حملے سے پہلے فائرنگ کی مشق
پولیس نے مزید انکشاف کیا کہ حملہ کرنے سے پہلے شوٹر کرجت کھوپولی روڈ پر واقع جنگل میں گئے تھے جہاں انہوں نے شوٹنگ کی مشق کی تھی۔ ممبئی پولیس کے مطابق ملزم نے ایک درخت پر گولی چلا کر فائرنگ کی تھی۔ یہ مشق کرجت کھوپولی روڈ پر واقع آبشار کے قریب پلاسدری گاؤں کے قریب جنگل میں کی گئی۔
راجستھان کے ادے پور سے لائے تھے ہتھیار