اسد الدین اویسی کو فلسطین جاکر لڑنا چاہیے۔ راجہ سنگھ (ETV Bharat Urdu) حیدرآباد:مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے منگل کو لوک سبھا میں رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لیا۔ جہاں انہوں نے اخیر میں 'جے بھیم، جے میم، جے تلنگانہ اور جے فلسطین' کا نعرہ بلند کیا۔ جس پر زعفرانی میڈیا نے سخت اعتراض کیا۔ یہ معاملہ ایسے ہی کب ٹھنڈا ہونے والا تھا جب تک رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ اس پر کچھ ردعمل نہیں دے دیتے۔ ساتھ ہی اسد الدین اویسی کے نعرے پر این ڈی اے اتحاد کے قائدین چراغ پا ہوگئے اور انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اور ہر بار کی طرح اس بار بھی تفرقے کی آڑ میں حیدرآباد کے حلقہ گوشہ محل کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے بھی رد عمل ظاہر کیا ہے اور مشتعل بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
جے بھیم، جے میم، جے فلسطین، تکبیر اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر اویسی نے لوک سبھا میں حلف لیا - Jai Palestine
صاف سنا جاسکتا ہے کہ اس میں راجہ سنگھ نے یہ کہا ہے کہ فلسطینیوں سے اتنی محبت ہے تو ان کے لیے بھارت چھوڑ کر اسد الدین اویسی فلسطین چلے جائیں اور بندوق اٹھا لیں، راجہ سنگھ نے کہا کہ ایک مرتبہ اگر وہ فلسطین گئے تو انہیں صورتحال کا اندازہ ہوگا۔
راجہ سنگھ نے مزید کہا کہ بھارت میں رہتے ہوئے یہاں سیاست کرتے ہوئے بھارت ماتا کی جے اور جے بھارت کے نعرے لگانے کے بجائے ایسے نعرے کیوں لگائے گئے، راجہ سنگھ نے پوچھا کہ اگر آپ کی جگہ کوئی جے اسرائیل کے نعرے لگاتا تو آپ خاموش رہے ہوتے تھے۔ آپ تو پارلیمنٹ کے باہر نکل کر احتجاج کرتے تھے۔