سیوان:بہار کے شہر سیوان میں پل کے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ابھی تک بہار میں پچھلے 12 گھنڑوں کے اندر تین پُل گر چکے ہیں، جس کی وجہ سے یہاں مقامی لوگوں کو آمد و رفت اور نقل حمل میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پہلا واقعہ ضلع کے مہاراج گنج سب ڈویژن کے پاٹیڈا گاؤں میں واقع دیوریا گاؤں میں پیش آیا۔ گنڈک ندی پر بنایا گیا پل بدھ کو اچانک منہدم ہوگیا۔ اس طرح سے مسلسل پل گرنے کی وجہ سے حکومت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔
40 پرانا پل منہدم:
اسی بارش کے چلتے یہاں ایک 40 سال قدیم پُل بھی اس بھیانک بارش کی نظر ہو گیا ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے سے مسلسل بارش ہو رہی ہے اور پل کی کبھی مرمت نہیں ہوئی۔ اسی وجہ سے آج یہ پل ٹوٹ گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پل تقریباً 40 سال پرانا تھا۔ اب اس پُل کے گر جانے سے سینکڑوں لوگوں کے پاس جو آمدورفت کا واحد ذریعہ تھا، وہ بھی ختم ہو گیا۔
دوسرا واقعہ:
مہاراج گنج بلاک کے تیواتھا پنچایت میں دوسرا پل گر گیا۔ نوتن اور سکندر پور گاؤں کے درمیان بنایا گیا پل اس موسلا دھار بارش کی وجہ سے گر گیا۔ گنڈک ندی پر دھمائی گاؤں میں بنایا گیا تیسرا پل بھی ٹوٹ گیا ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ہی اس کی مرمت ہوئی تھی مگر بارش اتنی طوفانی ہے کہ یہ پُل بھی نہ بچ سکا۔
اگلا نمبر کس کا ہے: