اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایک ایسا حیرت انگیز آپریشن جس نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، خاتون کے پیٹ سے نکلے 130 کڈنی اسٹون - Kidney Operation in Aurangabad - KIDNEY OPERATION IN AURANGABAD

اورنگ آباد گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں 78 سالہ خاتون کے پیٹ سے آپریشن کرکے 130 پتھر نکالے گئے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اب تک اس طرح کے 14 آپریشن ہی ہوئے ہیں۔

An amazing operation that set a world record, removed 130 kidney stones from a woman's stomach
ایک ایسا حیرت انگیز آپریشن جس نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، خاتون کے پیٹ سے نکلے 130 کڈنی اسٹون (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 5:39 PM IST

ایک ایسا حیرت انگیز آپریشن جس نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، خاتون کے پیٹ سے نکلے 130 کڈنی اسٹون (ETV Bharat Urdu)

اورنگ آباد:اورنگ آباد گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال جو مراٹھواڑہ کا سب سے بڑا سرکاری اسپتال ہے، یہاں پر غریب اور مستحق لوگ اپنے علاج کی غرض سے آتے ہیں، اور ان لوگوں کا علاج مفت یا کم قیمت میں ہوتا ہے، سرکاری اسپتال ہونے کی وجہ سے یہاں پر کئی سارے بڑے ڈاکٹرز بھی موجود رہتے ہیں، جو مختلف امراض کا علاج کرتے ہیں، حال ہی میں اس سرکاری اسپتال میں کڈنی اسٹون (پتھری) کی 78 سالہ مریضہ کے پیٹ سے 130 پتھر نکالے گئے۔ اورنگ آباد گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (گھاٹی) اسپتال کے شعبۂ امراض نسواں اور امراض نسواں کے ڈاکٹروں نے یہ پیچیدہ سرجری کی ہے۔

ایک ایسا حیرت انگیز آپریشن جس نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، خاتون کے پیٹ سے نکلے 130 کڈنی اسٹون (ETV Bharat Urdu)
ایک ایسا حیرت انگیز آپریشن جس نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، خاتون کے پیٹ سے نکلے 130 کڈنی اسٹون (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

Kidney Failure Cases: کیا انسان دونوں کڈنی فیل ہونے کے بعد بھی زندہ رہ سکتا ہے؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکٹروں کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا کیس ہے، جب ایسے کیسز میں 130 گردے کی پتھری پائی گئی ہے۔ شہر کی ایک 78 سالہ بزرگ خاتون کو 4 جون کو سرکاری اسپتال کے شعبۂ امراض نسواں اور امراض نسواں میں داخل کرایا گیا تھا۔ تحقیقات کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس خاتون کے پیشاب کی تھیلی میں گردے کی پتھری بن گئی تھی۔ ڈاکٹروں نے کئی گھنٹے تک آپریشن کر کے پتھروں کو نکال دیا۔

ایک ایسا حیرت انگیز آپریشن جس نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، خاتون کے پیٹ سے نکلے 130 کڈنی اسٹون (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

Man Forced to Sell Kidney بیوی سے پریشان شخص گردہ بیچنے پر مجبور

بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ بعد 4 جولائی کو خاتون کو گھاٹی سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ دنیا میں اس طرح کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں زیادہ سے زیادہ 30 پتھری نکالے گئے ہیں۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے ڈین کا کہنا ہے کہ اگر یہ خاتون کوئی پرائیویٹ اسپتال میں علاج کرواتی تھی تو اس کا لاکھوں روپیہ خرچ ہو جاتا تھا، لیکن سرکاری اسپتال میں اس کا علاج مفت میں کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details