نئی دہلی: اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے جمعرات کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ اس نے انتخابی بانڈز کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دی ہیں۔ سپریم کورٹ میں داخل کردہ تعمیل حلف نامہ میں ایس بی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے مکمل بینک اکاؤنٹ نمبر اور کے وائی سی تفصیلات کو عام نہیں کیا گیا ہے "کیونکہ اس سے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی (سائبر سیکیورٹی) سے سمجھوتہ ہوسکتا ہے"۔
حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ، " خریداروں کی کے وائی سی تفصیلات کو بھی سیکورٹی وجوہات کی بناء پر عام نہیں کیا جا رہا ہے، اس حقیقت کے علاوہ کہ اس طرح کی معلومات کو سسٹم میں اکٹھا نہیں کیا جاتا ہے۔ تاہم، سیاسی جماعتوں کی شناخت کے لیے وہ ضروری نہیں ہیں،" ۔
بینک کے چیئرمین دنیش کمار کھارا نے کہا کہ حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ایس بی آئی نے ایسی معلومات کا انکشاف کیا ہے جس میں بانڈ کے خریدار کا نام، اس کی مالیت اور مخصوص نمبر، اس پارٹی کا نام جس نے اسے کیش کیا، سیاسی جماعتوں کے بینک اکاؤنٹ نمبر کے آخری چار ہندسے، جنہوں نے بانڈ کو چھڑایا، بانڈ اور مالیت اور بانڈ کا منفرد نمبر شامل ہیں۔
بینک چیئرمین نے کہا کہ، "21 مارچ، 2024 کو، اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اس کے پاس موجود انتخابی بانڈز کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن آف انڈیا کو فراہم کر دی ہیں "۔