علیگڑھ:بھوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے ریاست اتر پردیش کے ضلع علیگڑھ سے غفران نور کی جگہ ہتیندر اپادھیائے کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی ایس پی نے کچھ روز قبل ہی غفران نور کو ضلع علیگڑھ سے لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنا امیدوار بنایا تھا جن کو ہارٹ اٹیک کے بعد علیگڑھ کے ایک پرائیویٹ میں علاج کے لئے داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
غفران نور کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد سے ہی امیدوار تبدیل کرنے کی چرچے شروع ہو گئے تھے اور آخر کار بی ایس پی نے غفران نور کی جگہ ہتیندر اپادھیائے کو امیدوار بناہی دیا۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو ہتیندر اپادھیائے نے بتایا کہ وہ کل اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی پارٹی نے مجھے ذمہ داری دی ہے میں اس کو پوری ایمانداری سے پورا کروں گا اور ہم سب دعا کرتے ہیں کہ غفران نور جلد سے جلد صحت یاب ہوجائیں۔ انہوں نے بتایا ضلع علیگڑھ سے کل صبح 11 بجے لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنی نامزدگی پوری ایمانداری، جوش اور جذبے سے کروں گا۔