فیروز آباد:سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی وجہ سے جمہوریت خطرے میں ہے اور ان سے کسان اور نوجوان پریشان ہیں۔
شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے اکھلیش یادو نے کہا کہ اتحاد میں سب کا استقبال ہے، دربار سب کے لیے کھلی ہے۔ ایس پی صدر نے ایس پی کے سابق ایم ایل اے عظیم بھائی کے گھر بھی گئے، جو ناراض ہوکر بی ایس پی میں شامل ہو گئے تھے۔ اکھلیش یادو نے عظیم بھائی کے ساتھ مل کر بی ایس پی کے کئی کونسلروں کو پارٹی میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے چندی گڑھ میں میئر کے انتخاب کے دوران درست کاغذات میں چھیڑ چھاڑ کرکے بی جے پی کی طرف سے ووٹ کی لوٹ مار پر بھی تبصرہ کیا اور اس طرح کی کارروائی کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سیاسی پارٹی کے بجائے ایک منظم گینگ کی طرح کام کر رہی ہے۔ اگنی ویر یوجنا کے نام پر نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔ نوجوان بے روزگار اور کسان پریشان ہیں۔
ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ سرکاری امتحانات کے پرچے لیک ہو رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر پرچے لیک کر رہی ہے اور لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہے۔