نئی دہلی: ملک میں مہنگائی عروج پر ہے۔ سبزیاں پھر ایک مرتبہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ نومبر 2023 سے، بھارت میں خوراک کی افراط زر سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کے قریب ہے۔ مانسون کی بارشوں کی جلد آمد اور ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کے باوجود مہنگائی میں کمی کا امکان نظر نہیں آ رہا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آر بی آئی کا افراط زر کا ہدف 4 فیصد سے زیادہ ہے۔
- اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کیون اضافہ ہو رہا ہے؟
بھارت میں گرمی نے دالیں، سبزیاں اور اناج جیسی اشیائے خوردونوش کی سپلائی میں کافی حد تک کمی کر دی ہے۔ خوراک کی برآمدات پر پابندی اور درآمدات پر ڈیوٹی کم کرنے کا کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔ تاہم، سبزیوں کی فراہمی عام طور پر گرمیوں کے مہینوں میں کم ہو جاتی ہے۔ لیکن اس سال کی کمی بہت زیادہ ہے۔ کیونکہ ملک کے تقریباً نصف حصہ میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہے۔
- کیا مانسون سے کچھ راحت ملے گی؟