دن بھر کی اہم خبروں پر ایک نظر - ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم
لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان یو پی میں سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اسد الدین اویسی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری۔ جیسی آج دن بھر کی بڑی خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم۔
Etv Bharat
Published : Feb 21, 2024, 8:47 PM IST
حیدرآباد: 21 فروری کے دن بھر کی اہم خبروں پر ایک نظر
- لوک سبھا انتخابات کو لے کر سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان یو پی میں سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق ہو گیا ہے۔ کانگریس پارٹی اتر پردیش میں17 سیٹوں پر چناؤ لڑگی۔
- مرکزی وزیر زراعت ارجن منڈا نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے ساتھ ہر مسئلہ پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ کسان تنظیموں کے ساتھ چوتھے دور کی بات چیت ناکام ہونے کے بعد ایک بار پھر کسان لیڈروں کو بات چیت کے لیے مدعو کرتا ہوں۔ ہمارے لیے امن برقرار رکھنا ضروری ہے
- عدالت میں حاضر نہ ہونے پر ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کے خلاف اتر پردیش کے سدھارتھ نگر میں ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے چیف جسٹس نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا۔ عدالت نے اویسی کو پانچ مارچ کو حاضر ہونے کا حکم دیا۔
- کشمیر کے معروف سیاحتی مقام اور اسکینگ ریزارٹ گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہوا۔ پیر تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں 600 سے زائد ایتھلیٹ مختلف مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔
- جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں اسکیینگ کا بنیادی ڈھانچہ ویسا ہی ہے، جیسا ان کے دور حکومت میں تھا، اس کو بہتر بنانے کے لیے حکومت نے کچھ نہیں کیا۔
- جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ایک بینک منیجر نے مبینہ طور جعلی دستخط کر کے بینک کے ایک صارف کی 33 لاکھ رقم نکال کر فرار ہو گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بینک منیجر کا تعلق بہار سے بتایا جا رہا ہے۔
- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عرب گروپ کی جانب سے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد کو اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی امریکہ نے ایک بار پھر ویٹو کر دیا۔
- یونیسیف کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ کے 95 فیصد گھرانوں میں بالغ افراد کھانا ترک کر چکے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ چھوٹے بچے کھانا کھا سکیں، جبکہ 65 فیصد خاندانوں کو دن میں صرف ایک وقت کا کھانا نصیب ہو رہا ہے۔
- پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے درمیان مخلوط حکومت کے قیام کا معاہدہ طئے پا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف وزارت عظمیٰ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
- ریڈیو پر آواز کی دنیا کے جادوگر مانے جانے والے امین سیانی کا منگل کی رات ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 91 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے بیماریوں میں مبتلا تھے۔
- دادا صاحب پھالکے ایوارڈز 2024 کا اعلان کر دیا گیا ہے۔فلم جوان کے لئے شاہ رخ خان کو بہترین اداکار جبکہ ساوتھ کی اداکارہ نین تارا کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔