اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آج آئین کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ، صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کیا خطاب - ANNIVERSARY OF THE CONSTITUTION

مرکزی حکومت ملک کے آئین کو اپنانے کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں ایک سال طویل تاریخی جشن منا رہی ہے۔

آج آئین کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ، پی ایم مودی نے دی مبارکباد
آج آئین کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ، پی ایم مودی نے دی مبارکباد (Sansad TV)

By PTI

Published : Nov 26, 2024, 11:11 AM IST

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو آئین کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی۔ دستور ساز اسمبلی نے 26 نومبر 1949 کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں آئین کو اپنایا تھا۔ آئین ہند 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا تھا۔

اس کو اپنانے کے دن کو سمویدھان دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ حکومت نے آئین کو اپنانے کی سالگرہ کو ایک سال تک منانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کا آغاز آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ہوا جہاں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے خطاب کیا۔

آج کے پروگرام کے دوران ہندوستانی آئین کی شان، اس کی تخلیق اور تاریخی سفر پر ایک مختصر فلم پیش کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی آئین ہند کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا۔ اس دوران صدرجمہوریہ نے 'میکنگ آف دی کانسٹی ٹیوشن آف انڈیا: ایک جھلک' اور 'مییکنگ آف دی کانسٹی ٹیوشن آف انڈیا اور اس کا شاندار سفر' کے عنوان سے کتابوں کا اجرا کیا۔ ہندوستانی آئین سنسکرت میں جاری کیا گیا۔ میتھلی زبان میں بھی ہندوستانی آئین جاری کیا گیا۔

اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ، ہمارے پہلے صدر کو یقین تھا کہ ہمارا ملک صلاحیتوں کو ترقی دے کر ترقی کرے گا۔ میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ ہم نے یہ ہدف حاصل کر لیا ہے۔

صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ، " میں تمام شہریوں سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ آئینی نظریات کو اپنے طرز عمل میں شامل کریں اور اپنے بنیادی فرائض کو انجام دیں، اور 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے قومی ہدف کو حاصل کرنے کی سمت میں کام کریں۔"

حکمراں بی جے پی اور اپوزیشن پارٹیاں دونوں ایک دوسرے پر آئینی اقدار کے خلاف کام کرنے کا الزام لگا رہی ہیں۔

آج افتتاحی پروگرام پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں منعقد کیا گیا۔ صدر جمہوریہ ہند کی قیادت میں پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں نائب صدر جمہوریہ، وزیر اعظم، لوک سبھا کے اسپیکر اور دیگر معززین کی موجودگی میں ایک عظیم الشان افتتاحی پروگرام منعقد کیا گیا۔

آئین کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے ایک بار کہا تھا، 'آئین محض وکلاء کی دستاویز نہیں ہے۔ یہ زندگی کا ایک حصہ ہے، اور اس کی روح ہمیشہ زمانے کی روح ہے۔

26 نومبر 1949 کو دستور ساز اسمبلی کے ذریعہ ہندوستانی آئین کو اپنائے جانے کی یاد میں ہندوستان میں ہر سال یوم دستور منایا جاتا ہے۔ یہ 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا جسے یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details