حیدرآباد: راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ کا 8 جون کو انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی یاد میں ساڑھے سات فٹ اونچا مجسمہ مشہور مجسمہ ساز راج کمار ووڈیار تیار کر رہے ہیں۔ یہ مجسمہ آندھرا پردیش کے کونسیما ضلعے کے کوتھاپیٹ میں تیار کیا جا رہاہے جس کو وشاکھاپٹنم میں نصب کیا جائے گا، کیونکہ وشاکھاپٹنم کو ایناڈو کی جائے پیدائش سمجھا جاتا ہے جسے راموجی راؤ نے خود بنوایا تھا۔
راج کمار نے بتایا کہ وجیا نگرم کے ایم پی کلیشٹی اپلانائیڈو نے مجھ سے رابطہ کیا اور میڈیا بیرن کا مجسمہ تیار کرنے کو کہا۔ اس سلسلے میں اپلانائیڈو نے مجھے رامو جی راؤ کی بہت سی تصاویر دکھائیں۔ تصویریں دیکھنے کے بعد میں نے ایک تصویر کا انتخاب کیا جس میں وہ 60 سال کے دکھ رہے ہیں۔ میں نے اس تصویر کی مدد سے میڈیا آئکن رامو جی راؤ کا مجسمہ تیار کرنا شروع کیا۔ مجسمہ تو چار دن میں ہی تیار ہو گیا تھا بس اس میں حتمی شکل دینا باقی ہے۔
جمعہ کے روز، ایم پی اپلانائیڈو نے مجسمہ کا معائنہ کیا اور کچھ ترمیم اور شمولیت کی تجویز دی۔ ایم پی اپلا نائیڈو نے کہا کہ ہم نے ایناڈو کی جائے پیدائش وشاکھاپٹنم میں مورتی نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسرا مجسمہ سریکاکولم ضلع کے رانستھلم میں سائی ڈگری کالج کے احاطے میں نصب کیا جائے گا۔