نیتو سنگھ کی یوم پیدائش پر خصوصی پیشکش - بالی ووڈ کی اداکارہ نیتو سنگھ
🎬 Watch Now: Feature Video
بالی ووڈ کی اداکارہ نیتو سنگھ 8 جولائی 1958 کو دہلی میں پیدا ہوئیں۔ 8 سال کی عمر میں انہوں نے بیبی سونیا کے نام سے اداکاری کا آغاز کیا۔ بطور چائلڈ آرٹسٹ 1966 میں فلم 'سورج' میں کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے 'دس لاکھ' 'دو کلیاں' ، 'وارث' ، 'پویتر پاپی' جیسی فلموں میں کام کیا۔ اس کے بعد انہیں بہت ساری فلموں کے آفر ملنے لگے اور کامیابی ان کے قدم چومنے لگی۔ نیتو سنگھ ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دے کر بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ بن گئیں۔ بالی ووڈ میں نیتو سنگھ کا شمار ایسی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے 70 اور 80 کی دہائی میں اپنے کُول اسٹائل اور بااثر اداکاری سے فلم بینوں کو اپنا دیوانہ بنایا...