کووڈ کے سبب خانہ بدوشوں کی زندگی مشکلات سے دو چار
🎬 Watch Now: Feature Video
خانہ بدوشوں کی زندگی ایک سفرِ مسلسل ہے۔ موسم سرما میں وہ ایک جبکہ گرمیوں کے دوران دوسری جگہ منتقل ہوتے ہیں اور اسی طرح جنگلوں، سبزہ زاروں، پہاڑوں اور ندی نالوں کے آس پاس یہ اپنا ڈیرہ جما کر اپنی زندگی کے کچھ اوقات وہاں گزارتے ہیں۔ خانہ بدوشوں کا کوئی مستقل ٹھکانہ نہیں ہے اور یوں ہی ان کی عمر سفر میں کٹ جاتی ہے۔ کشمیر میں گرمیوں کے موسم میں اکثر سبزہ زار خانہ بدوشوں کی چراگاہیں بن جاتی ہیں۔ ان کی زندگی ویسے ہی مشکلات سے پُر اور کٹھن ہوتی ہیں۔ تاہم دنیا بھر میں کورونا وائرس سے جاری وبائی صورتحال نے ان کی زندگی پر بھی گہرے اثرات ڈالے ہیں۔
Last Updated : May 27, 2021, 2:28 PM IST