پولیس نے کنویں میں گری بزرگ خاتون کی جان بچائی - مقامی سب انسپکٹر کولیاپا
🎬 Watch Now: Feature Video

آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ میں زراعت کے مقصد سے کھودے گئے 30 فٹ گہرے کنویں میں 70 برس کی ایک خاتون وینکٹمما جا گریں۔ رونے کی آواز سن کر ایک مقامی شخص کی نظر ان پر پڑی۔ مقامی شخص نے فوری طور پر لوگوں کو اس کی اطلاع دی۔ ساتھ ہی اطلاع ملتے ہی مقامی سب انسپکٹر کولیاپا فوری طور پر اپنی ٹیم کے ہمراہ خاتون کو بچانے کے لئے موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس ٹیم نے ایک بڑی رسی کی مدد سے کنویں میں جاکر بوڑھی خاتون کی جان بچائی۔