ghaziabad viral video case: لونی میں بزرگ کے ساتھ بدسلوکی کی تفصیلی رپورٹ - اردو نیوز غازی آباد
🎬 Watch Now: Feature Video
غازی آباد کے لونی علاقے سے گزشتہ روز ایک سنسنی خیز ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ وائرل ویڈیو میں دکھ رہا ہے کہ ایک معمر شخص کی بے رحمی سے پٹائی کی جا رہی ہے۔ یہی نہیں، اس معمر شخص کی داڑھی کو ایک نوجوان نے قینچی سے کاٹ دیا تھا۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لوگ تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور اسے ایک شرمناک واقعہ قرار دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تقریباً ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس ویڈیو پر بحث ہو رہی ہے۔