معذوری جس کی کامیابی میں آڑے نہیں آئی
🎬 Watch Now: Feature Video
کچھ بڑا کر گزرنے کی تمنا اور اس کے لیے ہمہ تن کوششیں کی جائیں تو انسان اپنے راستے میں حائل تمام مشکلات کو کچل کر آگے بڑھ جاتا ہے اور اپنے منزل مقصود کو جا پہنچتا ہے۔ ایسے ہی ہیں حیدر آباد کے رمندیب سیٹھی، جو قدرت کی بیش بہا نعمت آنکھوں کی بینائی سے محروم ہیں۔ لیکن بینائی سے محروم ہونے کے باوجود رام ندیب سیٹھی کو خدا نے ایسی قابلیت سے نوازا ہے جو کم ہی لوگوں کے حصے میں آئی ہیں۔ مندیب نابینا ہیں مگر وہ کمپیوٹر چلاتے ہیں، انہوں نے کبھی اپنی معزوری کو اپنے کام میں رکاوٹ نہیں بننے دیا بلکہ تمام در پیش پریشانیوں سے جوجھ کر آج فراٹے کے ساتھ کمپیوٹر چلاتے ہیں اور اسی سے ان کا روزگار بھی وابستہ ہے۔
Last Updated : Nov 12, 2020, 12:43 AM IST