US Open 2021: عالمی نمبر ون نوواک جوکووچ کا 21 واں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب چکنا چور - یو ایس اوپن کے فائنل میچ
🎬 Watch Now: Feature Video
یو ایس اوپن کے فائنل میچ میں عالمی نمبر ٹو روس کے ڈینیئل میدویدیف نے عالمی نمبر ون سربیائی نوواک جوکووچ کو شکست دے کر نہ صرف اپنا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا ہے بلکہ اپنے حریف کا سب سے زیادہ 21واں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب بھی چکنا چور کردیا ہے۔ 25 سالہ میدویدیف نے 34 سالہ نوواک جوکووچ کو لگاتار تین سیٹ میں 4-6، 4-6، 4-6 سے شکست دی، اس سے قبل ڈینیئل میدویدیف اس سال آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جوکووچ سے ہار گئے تھے اور 2019 یو ایس اوپن کے فائنل میں نڈال کے ہاتھوں شکست کھائی تھی۔