آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز سابرمتی ریور کروز بوٹ پر ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ - ورلڈ کپ 2023

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 5:10 PM IST

احمد آباد: پیٹ کمنز کی زیرقیادت آسٹریلیائی ٹیم نے دریائے سابرمتی میں کروز بوٹ پر اپنے چھٹے خطاب کا جشن منایا۔ سابرمتی ریور کروز پر آسٹریلوی کھلاڑیوں جشن منانے کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ پوز بھی دیا۔ پیٹ کمنز نے فائنل میچ جیتنے کے بعد کہا کہ یہ آسٹریلیا کا چھٹا ٹائٹل ہے اور  ٹیم کے لیے 2023 کا سال غیر معمولی سیزن ثابت ہوا ہے۔ 

کیونکہ کمنز کی قیادت میں ہی آسٹریلیا اپنے دیرینہ حریف انگلینڈ کے خلاف ایشز کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔اس کے علاوہ انہوں نے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ بھی جیت لی اور اتوار کو روہت شرما کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ عالمی چیمپیئن بن گئے۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو تمام شعبوں میں شکست دی۔ پہلے آسٹریلیا نے بھارت کو 240 پر ڈھیر کیا اور پھر صرف 43 اوورز میں ہدف کا تعاقب کرلیا۔ ان کے اوپنر ٹریوس ہیڈ (137) کی سنچری اور مڈل آرڈر بلے باز مارنس لیبوشگن کے ناقابل شکست 58 رنز نہ صرف آسٹریلیا کو ابتدائی تین وکٹیں گرنے کے بعد مشکلات سے نکالا بلکہ جیت تک پہنچا دیا۔

یہ بھی دیکھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.