Sadhus Beaten up by Villagers بچہ چوری کے شک میں سادھوؤں کی پٹائی - منجھن پور کوتوالی
🎬 Watch Now: Feature Video
اترپردیش کے ضلع کوشامبی میں بچہ چوری کے شک میں مقامی لوگوں نے تین سادھوؤں اور ان کے دو ساتھیوں کی زبردست پٹائی کردی۔ پولیس کی مداخلت کے بعد انہیں منجھن پور کوتوالی لایا گیا۔ پولیس کی پوچھ گچھ میں یہ بات سامنے آئی کہ ان سادھوؤں نے عالمی فلاح و بہبود کے عزم کے ساتھ گنگوتری سے پیدل یاترا شروع کی تھی۔ اپنے عزم کے مطابق یہ سبھی 12 جیوترنگا کے درشن کے لیے یاترا کررہے ہیں۔ ایس پی ہیمراج مینا نے لوگوں سے واٹس ایپ پر پھیلائی جاری افواہ سے بچنے کی اپیل کی۔ Sadhus beaten up by villagers
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:27 PM IST