Modi Talks with Children انتخابی مہم کے دوران کلبرگی میں پی ایم مودی کی بچوں سے گفتگو - کلبرگی میں پی ایم مودی کی انتخابی مہم
🎬 Watch Now: Feature Video
وزیر اعظم نریندر مودی کا بچوں کے ساتھ خصوصی لگاؤ منگل کو کرناٹک کے کلبرگی میں بھی نظر آیا۔ دراصل وزیر اعظم کرناٹک اسمبلی انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پر کلبرگی پہنچے تھے۔ جہاں انھوں نے سیکورٹی خطرے کے باوجود بچوں کے ایک گروپ سے ملنے پہنچ گئے، اس دوران انہوں نے بچوں سے بات بھی کی۔ وزیر اعظم نے ہاتھ کے اشاروں کی کچھ مشقیں دکھا کر بچوں کا دل جیتنے کی کوشش بھی کی۔ ساتھ ہی تمام بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کو کہا۔ بعد میں پی ایم نے بچوں سے سوال کیا کہ وہ بڑے ہو کر کیا بننا چاہتے ہیں، جس کے جواب میں بعض بچوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر، تو بعض نے پولیس اور انجینئر بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وہیں ایک بچے نے کہا کہ میں آپ کی حفاظت کروں گا۔ لوگوں نے لڑکے کے اس بیان کو کافی سراہا ہے۔بعد میں پی ایم مودی نے پوچھا کہ کیا آپ وزیر اعظم نہیں بننا چاہتے؟ وہاں موجود لوگوں نے وزیر اعظم مودی کی بچوں کے ساتھ بات چیت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔