Man Wears Burqu For Free Bus Service بس میں مفت سواری کیلئے ایک شخص نے برقع پہن لیا، ویڈیو وائرل - کرناٹک میں مفت سرکاری بس سروس
🎬 Watch Now: Feature Video
کرناٹک: اب تک آپ نے سرکاری اسکیم حاصل کرنے کے لیے فرضی آدھار کارڈ، ووٹر آئی ڈی اور کئی فرضی دستاویزات دیکھا ہوگا لیکن کرناٹک کے ہبلی میں ایک شخص نے مفت سرکاری بس سروس حاصل کرنے کے لیے برقعہ پہن لیا۔ یہ واقعہ دھارواڑ ضلع کے کنڈاگولا تعلقہ کے سنشی بس اسٹینڈ پر پیش آیا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب گاؤں کے بس اسٹاپ پر بیٹھے مسافروں اور گاؤں والوں کو برقعہ پہنے ہوئے شخص پر شک ہوا۔ لوگوں نے اس کی شکایت پولیس سے کی۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر اس شخص کا برقعہ اتارا۔ ملزم کا نام ویربھدرایا ننگایا متھا پتی ہے، جو وجے پور ضلع کا رہنے والا ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ یہاں بھیک مانگنے آتا ہے۔ ویربھدریا کے پاس خاتون کے آدھار کارڈ کی کاپی بھی ملی۔