ایک فٹ زمین پر تنازع کے ایک شخص نے خود کو آگ لگالی

By

Published : Apr 14, 2023, 1:05 PM IST

thumbnail

اناؤ: اترپردیش کے ضلع اناؤ کے مکھی تھانہ علاقے کے پوائی گاؤں میں ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی۔ زمین کے تنازعہ پر اس نے خود سوزی کی کوشش کی۔ موقع پر موجود لوگوں نے مٹی اور پانی ڈال کر کسی طرح آگ بجھا کر متاثرہ کو بچانے میں کامیاب رہے۔ اسے علاج کے لیے ضلع ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ خود کو آگ لگانے کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ ای ٹی وی بھارت اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا۔ اناؤ کے مکھی تھانہ علاقے میں واقع پوائی گاؤں کے رہنے والے وجے شنکر اگنی ہوتری کا جمعرات کو اپنے پڑوسی رمیش کے ساتھ ایک فٹ کی زمین کو لے کر تنازعہ ہوگیا۔ وجے شنکر اگنی ہوتری نے زمین کے تنازعہ کو لے کر خود کو آگ لگا لی۔ وجے کو آگ میں جلتا دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے۔ لوگوں نے فوری طور پر مٹی اور پانی ڈال کر آگ بجھائی۔ جس سے کسی طرح وجے کی جان بچ گئی۔ تاہم آگ لگنے سے وجے شنکر کا آدھا جسم جھلس گیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے اسے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا۔ وہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔  اس واقعہ سے متعلق مکھی تھانہ انچارج راما شری چودھری نے بتایا کہ وجے شنکر اور رمیش کے درمیان زمین کو لے کر تنازعہ ہوا جس میں وجے نے خود کو آگ لگا لی۔ وجے کا علاج ضلع ہسپتال میں چل رہا ہے۔ پولیس دوسرے فریق کو تھانے بلا کر قانونی کارروائی کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.