Siddaramaiah Slaps Supporter کانگریس لیڈر سدارامیا نے اپنے حامی کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل - سدارامیا نے اپنے ہی حامی کو تھپڑ مار دیا
🎬 Watch Now: Feature Video
بنگلور: ریاست کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر سدارامیا کا اپنے ایک حامی کو تھپڑ مارنے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ حامی سدارامیا سے ملاقات کے لیے ان کے رہائش گاہ پر پہنچا تھا۔ دراصل جمعہ کو بنگلورو میں کانگریس لیڈر سدارامیا کی رہائش گاہ پر حامیوں کی بھیڑ جمع ہوئی تھی۔ اس کے بعد ایک حامی ان کے پاس پہنچا اور غلطی سے سدارامیا کو دھکہ لگ گیا۔ جس کے بعد سدارامیا اپنا آپا کھو بیٹھے اور بھیڑ میں ہی حامی کو تھپڑ مار دیا۔ اس کے وہ کچھ کہتے ہوئے اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے۔ ویڈیو دیکھیں۔