Mohan Bagwat on Israel Hamas war دنیا میں تنازعات ختم ہونے کے بجائے بڑھ ہی جاتے ہیں، موہن بھاگوت - اسرائیل حماس جنگ
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Oct 15, 2023, 10:28 PM IST
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سر سنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت تین روزہ دورے پر جموں جمعہ کے روز پہنچے تھے۔ اتوار کے روز انہوں نے کٹھوعہ اسٹیڈیم میں رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے باوجود عالمی مصائب برقرار ہیں اور تنازعات بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس جنگ کے بعد اب حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں سہولیات میں اضافے اور تکنیکی ترقی کے باوجود تنازعات بڑھتے جارہے ہیں۔آج کے دور میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سُکھ کے لیے جو چیزیں ہم نے بنائی ہے ان چیزوں میں بھی خرابی اب نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب جب آرٹیفیشل انٹیلیجنس آرہا ہے اس کے بنانے والوں کو یہ ڈر لگ رہا ہے کہ اس کے آنے سے کل مشنین ہم پر ہی بھاری نہ پڑے۔