Young Martial Arts Player زمرودہ بانو نے مارشل آرٹ میں نام کمایا - جموں و کشمیر کی خاتون کھلاڑی

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Feb 17, 2023, 5:54 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے اریپنتھن علاقہ سے تعلق رکھنے والی زمرودہ بانو اب مارشل آرٹس میں نام بنا رہی ہیں۔ زمرودہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔ان کے والد جسمانی طور کمزور ہیں جبکہ ان کے بھائی مزدوری سے گھر کی کفالت کرتا ہے۔اپنے خاندان کی خراب حالت کے باوجود زمرودہ نے مارشل آرٹس میں کبھی ہمت نہیں ہاری اور وہ تین نیشنل گولڈ میڈل جیتے میں کامیاب ہوئی۔زمرودہ نے مارشل آرٹ کا سفر اسکول سطح سے شروع کیا تھا اور انہوں نے اب تک مختلف مقامات پر کئی ضلعی سطح، ریاستی سطح اور قومی سطح کے ٹورنامنٹ کھیلے ہیں۔

زمرودہ نے مارشل آرٹس سکیھنے کے لیے بہت جدوجہد کی اور پریکٹس کرنے کے لیے وہ گاؤں سے بڈگام جاتی تھی جس کے لیے انہیں کافی مسافت طے کرنی پڑتی ہے ۔زمرودہ کو مارشل آرٹس سیکھنے میں گھر والوں کا کافی سپورٹ رہا ہے۔زمرودہ کا خواب ہے کہ وہ  نیشنل اور اولمپک کی سطح پر ملک کے لیے مڈل جیتے جس کے لیے وہ سخت محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مارشل آرٹ میں جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کرے گے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.