Nandutsu accident at Jodhpur نندوتسو میں دہی ہانڈی توڑنے کے دوران بڑا حادثہ، تین زخمی - جودھپور ایکسیڈنٹ

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 12:04 PM IST

جودھپور: شہر کے پرانے کرشنا مندر کے نام سے مشہور گھنشیام مندر میں، جمعہ کی رات دہی ہانڈی توڑنے کی تقریب میں، بھاری ایلومینیم ڈی جے لائٹس اور اسپیکر ٹرس وہاں موجود لوگوں پر گر گیا۔ جس سے تقریب میں موجود لوگوں میں افراتفری کا ماحول ہو گیا۔ اس حادثے میں تین افراد زخمی ہو گءے، جنہیں فوری طور پر مہاتما گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہاں موجود لوگوں کے مطابق دہی ہانڈی پیالے سے بندھا ہوا تھا، اسی کو توڑنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ اس دوران ٹرس گرنے سے تقریب میں موجود تمام خواتین اور بچے گھبراہٹ میں مندر کے احاطے سے باہر نکل آئے۔ 

اس حادثے پر فوری ایڈیشنل اے سی پی سنٹرل چھوی شرما حادثے کے حالات جاننے کے لءے پہنچے، سٹی ایم ایل اے منیشا پنوار  نے ایم جی ایچ ہسپتال پہنچ کر زخمیوں سے ملاقات کی، حادثے کے شکار لوگوں کے گھر والوں کو تسلی دی اور ہسپتال انتظامیہ کو مناسب علاج کرنے کی ہدایت بھی کی۔ مندر کے پجاری پروشوتم شرما نے بتایا کہ نندوتسو تقریب ہو رہا تھا، جب پیالہ توڑنے کا پروگرام شروع ہوا، تو اچانک ٹرسٹ گر گئی، میں خود وہاں موجود تھا، میں نے ٹرسٹ کو ہاتھ سے پکڑا، زخمیوں کے سر پر چوٹیں آئی ہے، انہیں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ 

مزید پڑھیں: 

اس حادثے میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر سامنے آئی ہے، دیر رات تک تین زخمیوں کو مہاتما گاندھی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ ذراءع کے مطابق لواحقین کچھ زخمیوں کو پرائیویٹ ہسپتال بھی لے گئے ہیں۔ اس پر اے سی پی سنٹرل چھوی شرما نے کہا کہ زخمیوں کو ان کے لواحقین کس ہسپتال لے گءے ہیں، اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے، پورے واقعے کی تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ارجن، کیلاش اور جتیندر ایم جی ایچ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، فی الحال ڈاکٹروں نے ان کی حالت بہتر بتاءی ہے۔ 

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.