Traffic Snarl at Delhi NCR: بھارت بند کے پیش نظر دہلی این سی آر میں لمبا ٹریفک جام - بھارت بند سے دہلی کی ٹریفک متاثر

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Jun 20, 2022, 6:35 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 8:24 PM IST

فوج میں بھرتی کی 'اسکیم اگنی پتھ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے اور اسی سلسلے میں کئی تنظیموں نے بھارت بند کا اعلان کیا تھا جس کا دہلی۔این سی آر پر کافی اثر دکھائی دیا اور دہلی گڑ گاؤں سرحد لمبا ٹریفک جام لگ گیا ہے۔ Massive Traffic Jams Witnessed at Delhi NCR اس دوران گاڑیوں کی لمبی قطاریں دور تک نظر آئیں جبکہ پولیس انتظامیہ اس بھارت بند کے پیش نظر مستعد دکھائی دیا۔ نوئیڈا پولیس نے دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ نظم و نسق برقرار رکھیں نیز کسی بھی طرح کا نقصان نہ کریں، ایسا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ وہیں دوسری جانب فریدآباد میں پولیس ترجمان نے کہا کہ ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی گئی ہے اور 2000 سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 'اگنی پتھ اسکیم' کے خلاف بہار اور اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں طلبا سڑکوں پر اتر آئے اور احتجاج کر رہے ہیں۔ Bharat Bandh Hits Delhi Traffic
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.