B20 Summit 2023 پی ایم مودی کا بزنس سمٹ میں مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال پر زور - بی20 سربراہی کانفرنس

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2023, 10:36 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے 27 اگست کو دہلی میں بی ٹوئنٹی سربراہی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران وزیر اعظم  نے مصنوعی ذہانت کو اخلاقی انداز میں استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایک عالمی فریم ورک بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے کرپٹو کرنسی سے بھی متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط نقطہ نظر تیار کرنے کی اپیل کی۔ وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی، توانائی کا بحران، فوڈ سپلائی چین میں عدم توازن، پانی کی حفاظت سے متعلق مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے معاملات کا کاروبار پر بڑا اثر پڑتا ہے اور ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ بی20 سربراہی کانفرنس 25 سے 27 اگست تک منعقد کیا گیا ہے۔ جس میں تقریباً 55 ممالک کے 1500 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.