امریکی ڈرون حملے کے متاثرین کا امریکہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ - متاثرین کا امریکہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ
🎬 Watch Now: Feature Video
کابل میں امریکی ڈرون حملے کے متاثرین نے اپنے خاندان کے دس افراد کی ہلاکت کے بعد امریکہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں امریکہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں ایک مشتبہ اسلامک اسٹیٹ خودکش حملہ آور کو مارا گیا ہے لیکن احمدی خاندان کے افراد اس کا ثبوت مانگ رہے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے 37 سالہ ایمل احمدی نے کہا کہ ان کا آئی ایس گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ امریکی حکام اہل خانہ سے ملاقات کرکے معافی مانگیں۔
ہلاک شدہ کے بھائی ایمل احمدی نے کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ امریکیوں نے جو ہم پر الزام لگایا ہے اسے ثابت کریں۔ اگر اگر یہ سچ نہیں ہے تو انہیں اسے قبول کرنا چاہیے اور معافی مانگنی چاہیے، کیونکہ ہمیں جان و مال کا بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔‘‘