Watch Video بلند شہر میں بندر کو گلے میں رسی ڈال کر بے رحمی سے گھسیٹا گیا، ملزمین گرفتار

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

بلند شہر: اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے گلاوتھی تھانہ حلقے کے سکندرآباد روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں تین لوگوں نے بندر کے گلے میں رسی باندھ کر اسے بے دردی سے گھسیٹا جس کی وجہ سے بندر مر گیا۔ یہی نہیں ملزم نے اس واقعہ کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ تینوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ پولس تھانہ علاقہ کے محلہ رام نگر کے رہنے والے نتن کمار نے شکایت دیتے ہوئے کہا کہ دو دن قبل وہ سکندرآباد روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں کھڑا تھا۔ پھر اس نے دیکھا کہ ملزم عقیل اور اس کے ساتھی ناصر اور فیصل بندر کے گلے میں رسی باندھ کر اسے گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر لے جا رہے ہیں۔ ملزم کی اس حرکت سے بندر مر گیا۔ یہی نہیں، ملزم نے پورے واقعے کا ویڈیو بنا کر عقیل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر کے وائرل کر دیا۔ شکایت کے مطابق ملزمان نے ایسا کر کے علاقے کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ شکایت ملنے پر تھانہ صدر نے ملزمان عقیل، ناصر اور فیصل کے خلاف جانوروں پر ظلم ایکٹ کے تحت رپورٹ درج کر لی ہے۔ ایس پی سٹی سریندر ناتھ تیواری نے بتایا کہ جانوروں پر ظلم ایکٹ کے تحت رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ تینوں نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ Monkey dragged in Bulandshahr UP

مزید پڑھیں: Indore Man Threw Dog اندور میں نوجوان نے کتے کو زمین پر پھینکا پھر لات مارنے کی ویڈیو وائرل

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.