سورت : شادی کے لیے ہیرے والا ماسک کا مطالبہ - bride and groom in Surat demand diamond-studded masks
🎬 Watch Now: Feature Video
عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر کے دوران ہیروں کا شہر سورت میں نئے جوڑے( دلہا دلہن) ہیرے والا ماسک پہننے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ایسی ہی ایک خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک جوڑے( دلہا دلہن) نے ہیرے والا ماسک پہننے کے مطالبہ کیا۔ ہیرے والے ماسک کی قیمت 1.5 لاکھ روپے سے 4 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔ ماسک میں امریکی ہیرے کے علاوہ سونے کا استعمال کیا گیا ہے جس کی قیمت 1.5 لاکھ روپے ہے۔ وہیں سفید سونا اور اصلی ہیرے کی ماسک کی قیمت 4 لاکھ روپے ہے۔ واضح رہےکہ ماسک میں لگے ہیرے کا استعمال بعد میں زیورات بنانے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔