عالمی یوم خواتین: سینڈ آرٹ کے ذریعہ خواتین کی حوصلہ افزائی - Sand artist Manas Sahoo
🎬 Watch Now: Feature Video
اوڈیشہ کے ماہر سینڈ آرٹسٹ مانس ساہو نے اپنے ہنر کے ذریعہ عالمی یوم خواتین کی مبارکباد پیش کی۔ہر برس آٹھ مارچ کو عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے۔عالمی شہرت یافتہ مانس ساہو نے پوری کے لائٹ ہاؤس بیچ میں یوم خواتین کے موقع پر خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ریت میں ایک خوبصورت پینٹنگ بنائی ہے۔اس پینٹنگ کے ذریعہ انہوں نے دنیا کی تمام خواتین کو اس دن کی مبارک باد پیش کی۔انہوں نے اس برس کے عالمی یوم خواتین کے موضوع' چوز ٹو چیلینچ' کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پینٹنگ بنائی ہے۔