راحت اندوری: کون کرے گا اب ترجمانی؟ - عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر راحت اندوری
🎬 Watch Now: Feature Video
اگست 2020کے دوسرے ہفتے میں عالمی اردو ادب ایک سانحہ عظیم سے دوچار ہوا۔ گیارہ اگست کی دوپہر عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر راحت اندوری اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ اس موت نے اردو اور ادب نواز حلقوں کو سکتے میں ڈال دیا کیونکہ راحت اندوری نے اردو شاعری اور اس کی پرفارمنس کو جو امتیازی مقام عطا کیا، وہ شاید ہی کسی اور شاعر کے حصے میں آیا ہو۔