دہلی فسادات 2020: سیکولر روایات پر گہرا زخم - دہلی کی خبریں
🎬 Watch Now: Feature Video
تئیس فروری 2020 کو شمال مشرقی دہلی میں فساد کے شعلے بھڑک اٹھے۔ 23 سے 27 فروری تک بھڑکنے والے اس فساد میں 53 سے زائد افراد ہلاک اور کم سے کم ڈھائی سو لوگ زخمی ہوئے۔ کئی دنوں تک بے گور و کفن لاشیں شہر کے نکاس کی نالیوں میں پڑی رہیں۔ موت کا یہ رقص اسوقت جاری تھا جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ملک کے دورے پر آئے ہوئے تھے۔