کولکاتہ میں فیفا ورلڈ کپ کی تھیم والی پتنگیں - FIFA World Cup Madness

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Nov 27, 2022, 10:16 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 8:33 PM IST

کولکاتہ میں فیفا ورلڈ کپ کا جنون دیکھنے کو ملا رہا ہے اس درمیان ایک پتنگ کی دکان پر فیفا ورلڈ کپ کی تھیم پر پتنگیں بنائی جا رہی ہیں۔ Kolkata Making FIFA Themed Kites فیفا ورلڈ کپ کا جنون پوری دنیا کے ساتھ ساتھ بھارت کے لوگوں پر بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ کچھ اسی طرح فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ کی ایک پتنگ کی دکان میں فیفا ورلڈ کپ کی تھیم پر پتنگیں بنائی جارہی ہیں۔ پتنگ بنانے والے اجیت دتہ نے بتایا 'جب بھی ورلڈ کپ آتا ہے، ہم ایسی پتنگیں بناتے ہیں۔ ہم کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بھی ایسی پتنگیں بناتے ہیں۔ دکان کے مالک نے بتایا کہ وہ ہر فیفا ورلڈ کپ اور یہاں تک کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بھی ایسی تھیم پر مبنی پتنگیں تیار کرتے ہیں۔ اس طرح کا کام کھیلوں سے ہماری وابستگی اور شوق کو ظاہر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 20 نومبر سے شروع ہوا ہے اور 18 دسمبر تک چلے گا۔ FIFA Themed Kites
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.