حیدرآباد: کرانک آبسٹریکٹیو پلمونری بیماری کو عام طور پر COPD کہا جاتا ہے۔ یہ پھیپھڑوں کی بیماری ہے، اس بیماری میں سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس دوران سی او پی ڈی کے مریضوں کو کھانسی، سانس لینے میں تکلیف اور گلے میں جکڑن جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ COPD کی بنیادی وجوہات تمباکو نوشی اور دمہ ہے۔ صحت کی رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کئی ملین افراد COPD میں مبتلا ہیں۔ اس حوالے سے لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے آج عالمی سطح پر 'ورلڈ COPD ڈے 2022' منایا جارہا ہے۔ "Your Lungs for Life": World COPD Day 2022
COPD کی بنیادی وجوہات
سی او پی ڈی 40 سال سے زائد کے عمر کے لوگوں میں زیادہ عام ہے، جس میں تمباکو نوشی ایک اہم وجہ ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق جو لوگ سگریٹ نوشی یا تمباکو نوشی کرتے ہیں ان میں سی او پی ڈی کا سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ دمہ کے مریضوں کو بھی COPD کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جسم میں الفا ون اینٹی ٹریپسن نامی پروٹین کی کمی بھی اس بیماری کی ایک وجہ ہوتی ہے۔ زیادہ آلودگی اور دھوئیں کے رابطے میں رہنا یا کیمیکل فیکٹری میں کام کرنا بھی اس بیماری کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔ "Your Lungs for Life": World COPD Day 2022
سی او پی ڈی کی علامات
- سی او پی ڈی کی ابتدائی علامات میں کھانسی، گلے میں بلغم کا پھنس جانا، سینے میں جکڑن کا احساس اور گھرگھراہٹ وغیرہ شامل ہیں۔
- ہلکی جسمانی سرگرمی کے بعد بھی سانس لینے میں دشواری۔
- سینے میں جکڑن جیسا محسوس ہونا
- کھانسی کا آنا، فلو اور سانس کی انفیکش۔
- تھکاوٹ محسوس ہونا
- تیزی سے وزن کا کم ہونا۔ "Your Lungs for Life": World COPD Day 2022
سی او پی ڈی سے بچاؤ کے طریقے
- سی او پی ڈی کے لیے کوئی ٹیسٹ یا تفتیش دستیاب نہیں ہے۔ اس کا اندازہ صرف علامات کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے، اس لیے جیسے ہی آپ کو COPD جیسی علامات محسوس ہوں فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور اپنی حالت بتائیں۔
- اگر آپ کو سگریٹ نوشی کی عادت ہے یا پہلے تمباکو نوشی کرتے تھے۔
- خاندان کا کوئی فرد COPD میں مبتلا ہے۔
- دمہ یا سانس کے کسی بھی قسم کے انفیکشن کا شکار ہیں۔
- طویل کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے، کیونکہ یہ COPD جیسی زیادہ سنگین حالت کی علامات ہو سکتی ہیں۔ ایسی صورتحال میں فوری طور پر کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔ "Your Lungs for Life": World COPD Day 2022