جنسی مباشرت کے بعد انسان جلدی سونا پسند کرتا ہے، کیونکہ سیکس کے دوران اس طرح کے بہت سے ہارمونز ریلیز ہوتے ہیں جو جسم کو مناسب طریقے سے آرام کرنے کے لیے مجبورکرتے ہیں اور یہ نہ صرف مردوں میں بلکہ خواتین بھی جنسی تعلقات کے بعد غنودگی محسوس کرتی ہیں۔ حالانکہ مرد عورتوں کے مقابلے جلدی سوجاتے ہیں لیکن بعد میں ان میں نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے۔
جنسی تعلقات قائم کرنے کے بعد نیند کا احساس ہونا بہت عام ہے اور یہ مانا بھی جاتا ہے کہ خواتین کے مقابلے مرد جلدی سوجاتے ہیں لیکن تحقیق کے مطابق جنسی مسرت (آرگیزم) کے بعد خواتین اچھی نیند سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ امریکہ کی البانی اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک میں کی گئی تحقیق کے مطابق جنسی مباشرت کے بعد خواتین کو مردوں کے مقابلے زیادہ اچھی نیند آتی ہے۔اس تحقیق میں جنسی تعلقات کے بعد نیند کے معیار پر تحقیق کی گئی۔
یہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
محقیقن کے مطابق خواتین اور مردوں دونوں میں جنسی مسرت یعنی آرگیزم کے بعد نیند آتی ہے۔ حالانکہ یہ امکانات زیادہ ہیں کہ جنسی تعلقات کے بعد خواتین آرگیزم یا اس کے بغیر مردوں کے مقابلے میں جلدی سوجاتی ہیں۔ یہ تحقیق کالج کے طلباء پر کی گئی تھی، جس میں 128 خواتین اور 98 مرد تھے۔ اس مطالعہ کو ایولیوشنری بھیویرل سائنس میں شائع کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:کیا پی سی او ایس خواتین میں بانچھ پن کی وجہ ہے؟
مرد جنسی تعلقات کے بعد جلدی سو جاتے ہیں
بہت سی دوسری تحقیقات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ جنسی تعلقات کے بعد زیادہ تر مرد اپنے پارٹنر کے ساتھ بات کرنے یا انہیں گلے لگانے کے بجائے سونے کو ترجیح دیتے ہیں۔ نیویارک کی سائنس، ہیلتھ اور اینوائرمینٹل یونیورسٹی نے ان وجوہات کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے، جو مندرجہ ذیل ہے۔
- ہارمون کا ایکٹیو ہونا: رپورٹ کے مطابق جنسی تعلقات کے بعد جسم سے آکسیٹوسین ہارمون اور پرولیکٹن ہارمون خارج ہوتا ہے۔ سیکس کے دوران یہ ہارمونز مردوں کے جسم میں خواتین کے مقابلے زیادہ فعال ہوجاتے ہیں، جس کی وجہ سے مردوں کو نیند آنے لگتی ہے۔ اس دوران خواتین میں ہارمونل تبدیلیاں تیز ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ بھی جنسی تعلقات کے بعد سستی محسوس کرتی ہیں۔
- انرجی کا زیادہ استعمال: رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکس کے دوران مردوں میں بہت زیادہ توانائی استعمال ہوتی ہے جو ان میں کلوریز کو گھٹا دیتی ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے اور وہ جلدی سونا پسند کرتے ہیں۔
- پرولیکٹین ہارمون نیند کا سبب بنتا ہے: مباشرت کے دوران مردون کا جسم پرولیکٹین ہارمون خارج کرتا ہے، جو نیند آنے کا سبب بنتا ہے۔
- جنسی مسرت ذہنی تناؤ کو دور کرتی ہے: اچھا جنسی تعلق نہ صرف تناؤ کو دور کرتا ہے بلکہ انسان کو پُرسکون اور خوش محسوس کرواتا ہے۔ جنسی تعلقات کے دوران آکسیٹوسن ریلیز ہوتا ہے، جو جسم کو آرام بھی دیتا ہے۔ یہ مردوں میں پٹھوں کے تناؤ کو بھی کم کرتا ہے اور انہیں نیند کا احساس دلاتا ہے۔