ETV Bharat / sukhibhava

World Rose Day 2022 ہر برس 22 ستمبر کو عالمی یوم گلاب ڈے کیوں منایا جاتا ہے - Increase in cancer cases due to lifestyle changes

مہلک بیماری کینسر سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ہر برس 22 ستمبر کو عالمی یوم گلاب ڈے منایا جاتا ہے۔ اس دن کو روز ڈے بھی کہا جاتا ہے۔ کینسر کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے کوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا ہے۔ World Rose Day celebrated on 22nd September

ہر برس 22 ستمبر کو عالمی یوم گلاب ڈے کیوں منایا جاتا ہے

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 11:41 AM IST

حیدرآباد: خطرناک اور مہلک بیماری کینسر سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ہر برس 22 ستمبر کو عالمی یوم گلاب کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو روز ڈے بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ کینیڈا کی رہائشی ایک 12 سالہ لڑکی میلنڈا روز کا 22 ستمبر 1974 میں بلڈ کے کینسر کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا۔ یہ دن میلنڈا روز کی یاد میں ہی منایا جاتا ہے۔ Why is World Rose Day celebrated on 22nd September every year?

کینسر ایک جان لیوا مرض ہے، اس بیماری کا نام سنتے ہی لوگ گھبرا جاتے ہیں۔ طرز زندگی میں تبدیلی اور جدیدیت کے دور میں کینسر کے مرض نے لوگوں کو مزید اپنی زد میں لے لیا ہے، طبی سہولیات ترقی کر رہی ہیں۔ اس کے بعد بھی کینسر سے مکمل طور پر نجات نہیں مل سکی ہے۔ کینسر کے مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے دنیا بھر میں 22 ستمبر کو روز ڈے منایا جاتا ہے۔

کینسر ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر پردیپ چندراکر بتاتے ہیں کہ 'ریاست میں ہر سال کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چھتیس گڑھ کے سرکاری اسپتال میکہارا کے کینسر ڈپارٹمنٹ میں ہر سال 5 ہزار سے 6 ہزار کینسر کے نئے مریض آتے ہیں جبکہ ریاست میں ہر سال تقریباً 50000 کینسر کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ کہیں نہ کہیں ہمارے طرز زندگی سے جڑی ہوئی ہے۔ کیونکہ ہمارا طرز زندگی تیزی سے بدل رہا ہے۔" Why is World Rose Day celebrated on 22nd September every year?

کینسر ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر پردیپ چندراکر نے کہا کہ ہمارے پاس آج کل جو کینسر کے مریض آرہے ہیں، وہ مختلف قسم کے ہیں۔ پہلے منہ اور گلے کے کینسر کے زیادہ مریض آتے تھے۔ لیکن کچھ عرصے سے بریسٹ کینسر کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔" اس کے علاوہ پہلے لنگس کینسر کم ملتا تھا۔ لیکن اب لنگ کینسر کے معاملے میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ پھیپھڑوں کا کینسر خواتین میں زیادہ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ Rose Day celebrated on 22nd September

کینسر کی شناخت کیسے کی جائے:

کینسر ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر پردیپ چندراکر نے کہا کہ "خاص طور پر جو کینسر جسم کے اندر ہوتا ہے، جیسے پیٹ کا کینسر، لنگس کا کینسر، پین کریاز کا کینسر، یہ اندر ہی اندر بڑھتا رہتا ہے اور اس کی علامات بھی کافی عام ہوتی ہیں۔ اس لیے اس کا پتہ لگانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اور جب پتا لگتا ہے تو پیٹ کا کینسر، لنگسکا کینسر، تیسرے اسٹیج میں ہوتا ہے۔ جہاں ڈاکٹرز کو علاج کرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:

اگر جسم میں کسی بھی بیماری کی علامات ظاہر ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

اس کے ساتھ ہی ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہر انسان کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں تقریباً ڈھائی سو گرام پھل اور سبزیاں ضرور استعمال کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے جسم میں کوئی علامات نظر آتے ہیں تو اسے نظر انداز نہ کریں، فوری طور پر اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔ سر درد، گلے یا جسم میں گانٹھ، خون سے متعلق کوئی مسئلہ، پیٹ میں درد وغیرہ جیسے مسائل کے بارے میں فوری طور پر ڈاکٹر سے ملیں اور صحیح ٹیسٹ کروائیں۔ Rose Day celebrated on 22nd September

تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ اب تک کینسر کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے کوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا ہے۔ لیکن اگر آپ اپنے طرز زندگی میں کچھ مثبت تبدیلیاں کرتے ہیں۔ اگر آپ وقتاً فوقتاً اپنا اور اپنے اہل خانہ کا طبی معائنہ کراتے ہیں تو یقیناً آپ خود کو اور اپنے خاندان کے افراد کو کینسر جیسی مہلک بیماری سے بچا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.