ETV Bharat / sukhibhava

Stomach Ulcer Diet: السر کے دوران خوراک میں کن غذاؤں کو شامل کرنا چاہیے؟ - Ulcer is a stomach disease

روز مرہ کی خراب طرز زندگی کی ہمارے معدے کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہیں۔ ہم اپنے خوراک میں کچھ ایسی چیزوں کو شامل کرنے لگے ہیں جو پیٹ میں مختلف مسائل پیدا کر رہا ہے۔ What foods should be included in the diet during ulcers?

السر کے دوران خوراک میں کن غذاؤں کو شامل کرنا چاہیے؟

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 11:22 AM IST

حیدرآباد: ہمارے طرز زندگی میں ہر روز نئی نئی تبدیلیاں ہو رہی ہیں اور اس کا سب سے برا اثر ہمارے کھانے کی عادات پر پڑ رہا ہے۔ آرام سے چبائے بغیر جلدی جلدی کھانا، جب وقت ملے تو کھانا، جو مل جائے یا جو ذائقے دار لگے اسے کھانا، ہمارے معدے کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔ جو کھانا پیٹ بھرنے کے لیے کھایا جاتا ہے، اب وہی کھانا پیٹ کے مختلف مسائل پیدا کر رہا ہے۔ ان مسائل میں تیزابیت، قبض، پیٹ کی خرابی اور گیس جیسے مسائل شامل ہیں، اس کے علاوہ پیٹ میں چھالے بھی ہوسکتے ہیں جنہیں پیٹ کا السر بھی کہا جاتا ہے۔

پیٹ کا السر کیا ہے؟

بعض اوقات میں کسی بھی ادویات کو زیادہ مقدار میں لینے پر معدے کی پرت پر چھالے پڑنے لگتے ہیں۔ تاہم اس کی وجہ آپ کی کھانے کی غلط عادتیں بھی ہوسکتی ہیں۔ یہ چھالے اوپری سطح ہر یا گہرے بھی ہو سکتے ہیں۔ جس میں درد یا خون کا بہنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔ اگر معدے میں تیزابیت یا جلن زیادہ ہو تو یہ معدے کے السر کی وجہ بن سکتی ہے۔ اگر آپ السر کے شکار ہیں تو آپ کے لیے بہتر ہوگا کہ آپ کچھ کھانوں سے پرہیز کریں۔

السر کے ساتھ آپ کو کیا نہیں کھانا چاہئے؟

معدے میں السر کی شکایت ہو تو کافی اور الکوحل دونوں ہی آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ الکحل میوکوسل لائننگ کو متاثر کر سکتا ہے جو معدے کی سطح کی حفاظت کرتا ہے۔ اضافی کافی تیزاب کی پیداوار کو بڑھاتی ہے۔ یہ دونوں چیزیں معدے کی السر کے لئے خطرناک ہیں۔

بہت زیادہ مسالہ دار کھانا بھی زیادہ تر لوگوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ خاص طور پر جن کے پیٹ میں السر ہو، انہیں کم سے کم مسالہ دار کھانے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ تیزابیت والی غذاؤں جیسے لیموں اور ٹماٹر جیسے غذاؤں سے دور رہنا چاہئے یا ان کا استعمال کم از کم کرنا چاہئے۔ اگر یہ چیزیں کھانے کے بعد آپ کو پیٹ میں شدید جلن یا درد محسوس ہوتا ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

پیٹ میں السر ہونے پر خوراک میں کن چیزوں کو شامل کرنا چاہئے

پیٹ میں السر ہونے پر آپ کو اپنے خوراک میں ایسی چیزوں کو شامل کرنا چاہئے جن میں فائبرز کی مقدار بہت زیادہ ہوں۔ ایسی غذائیں نظام ہاضمہ جو کو مضبوط کرتی ہے۔ جیسے گاجر، گاجر میں فائبر وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس کا وٹامن ای ٹشوز کو مضبوط کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

اس کے علاوہ لال اور نارنجی شملہ مرچ کھانے سے بھی پیٹ کے السر سے نجات مل سکتی ہے۔ پپیتا کھانے سے الکلائن فاسفیٹیس نامی انزائم کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ انزائم معدے کی میوکس لائننگ کو مضبوط کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے پیٹ میں السر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.