فرنٹیئرز ان ایجنگ میں شائع ہونے والا یہ پہلا مطالعہ ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ وٹامن ڈی، اومیگا 3 اور ورزش کرنے سے انویسو کینسر جیسی خطرناک بیماری کو روکا جاسکتا ہے اور یہ تینوں ایسی چیزیں ہیں جس پر آپ کو زیادہ پیسہ خرچ کرنے نہیں پڑے گا۔ انویسو کینسر وہ ہوتا ہے جس میں کینسر ایک بیمار خلیات اور ٹشو سے جسم کے دوسرے صحتمند خلیے تک پھیلنے لگتا ہے۔سوئٹزرلینڈ میں واقع یونیورسٹی کے ہسپتال زیورخ کے ڈاکٹر ہائیک بشف فراری کے مطابق ' تمباکو نوشی نہ کرنے اور سورج کی یو وی شعاعوں سے بچاؤ جیسی احتیاطی سفارشات کے علاوہ کینسر کو لے کر صحت عامہ کی کوششیں محدود ہیں۔ Cancer Preventions Tips
بشف فراری نے بتایا کہ ' آج ادھیڑ عمر اور بزرگوں میں کینسر سے روک تھام کرنے کے لیے زیادہ تر اسکریننگ اور ویکسینیشن کے ذریعہ محدود کوششیں کی جارہی ہیں'۔ مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن ڈی کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو روکتا ہے۔ اسی طرح سے اومیگا 3 عام خلیات کو کینسر کے خلیات میں تبدیل ہونے سے روکتا ہے اور ورزش کرنے سے مدافعتی افعال کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اور سوزش کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے، یہ تین چیزیں کینسر کی روک تھام میں مدد کرسکتی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے کم طبی مطالعے کیے گئے ہیں اس لیے پتہ لگانا مشکل ہے کہ ان تینوں کو ایک ساتھ کرنے یا الگ الگ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔
بشف فراری اور ان کی ساتھیوں نے 70 یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو روزانہ زیادہ مقدار میں وٹٓمن ڈی 3( وٹامن ڈی سپلیمنٹس کی ایک شکل)، اومیگا 3 اور گھر پر ورزش کرنے کی ہدایت دی اور ان کے جسم پر ہونے والے اثرات پر غور کیا۔ پہلے انہوں نے اس تجربے کو ایک ساتھ کیا اور پھر الگ الگ کرنے کی کوشش کی تاکہ انویسو کینسرے کے خطرے کے بارے میں جانکاری حاصل کی جاسکے۔ یہ تحقیق سوئٹزرلینڈ، فرانس، جرمنی، آسٹریا اور پرتگال میں کیا گیا ہے۔ تین سال تک جاری اس تحقیق میں تقریبا 2 ہزار 157 لوگوں نے حصہ لیا۔
بشف فراری نے کہا کہ نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ تینوں علاج( وٹامن دی، اومیگا تھری ایس اور ورزش) کے انویسو کینسر کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔ ہر علاج اس خطرے کو کم کرنے میں ایک چھوٹا کردار اد کر رہی تھی لیکن جب تینوں علاج کو ایک ساتھ دیا گیا تو اس سے محققین نے کینسر کے خطرے میں مجموعی طور پر 61 فیصد کمی دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ اس پر مزید مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: New study: غیر ویکسین شدہ افراد ویکسین لینے والوں میں کورونا کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں