ETV Bharat / sukhibhava

Corona Cases Increase In US امریکہ میں گزشتہ 4 ہفتوں کے دوران بچوں میں کووِڈ کے ایک لاکھ 30 ہزار نئے کیسز - Corona cases in America

گزشتہ چار ہفتوں کے دوران امریکہ میں تقریباً 130,000 بچوں میں COVID-19 کی تشخیص ہوئی ہے۔ امریکہ میں 15.4 ملین سے زائد بچے COVID-19 سے متاثر۔ US logs 130,000 child Coronavirus cases in past four weeks

امریکہ میں گزشتہ 4 ہفتوں میں بچوں میں کووِڈ کے 130,000 نئے کیسز

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 5:32 PM IST

لاس اینجلس: امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس (اے اے پی) اور چلڈرن ہاسپٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، گزشتہ چار ہفتوں میں امریکہ میں تقریباً 130,000 بچوں میں COVID-19 کی تشخیص ہوئی ہے۔ رپورٹ میں سنہوا خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا کہ 16 فروری تک، امریکہ میں 15.4 ملین سے زیادہ بچوں میں وبائی مرض کے آغاز سے لے کر اب تک COVID-19 کے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔

ایک جاری رپورٹ کے مطابق، 16 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں تقریباً 29,000 بچوں میں COVID-19 کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا۔ پچھلے پانچ مہینوں میں، ہفتہ وار جاری کیے جانے والے رپورٹ میں بچوں کے کیسز کی اوسط تقریباً 33,000 تھی۔ اے اے پی نے کہا کہ یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ بچوں کی صحت پر وبائی امراض کے فوری اثرات ہوتے ہیں، لیکن اسی طرح اہم بات یہ بھی ہے کہ ہمیں بچوں اور نوجوانوں کی اس نسل کے جسمانی، ذہنی اور سماجی بہبود پر طویل وقت تک چلنے والے اثرات کی نشاندہی کرکے ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ امریکہ کووڈ 19 کے معاملے میں دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے اور اس وبا کے آغاز سے اب تک تقریباً 10 لاکھ 80 ہزار لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں سرکاری طور پر کووڈ-19 کے 10 کروڑ سے زیادہ کیسزدرج کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.