ETV Bharat / sukhibhava

Pakistan Affected By Floods: اقوام متحدہ کا پاکستان میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں پر تشویش

سیلاب زدہ پاکستان میں مچھروں اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے صوبوں میں بیماریوں کا پھیلنا تشویشناک ہے۔ Pakistan affected by floods

اقوام متحدہ کا پاکستان میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں پر تشویش

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 10:46 AM IST

اقوام متحدہ نے سیلاب زدہ پاکستان میں مچھروں اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ 'سندھ اور بلوچستان کے صوبوں میں بیماریوں کا پھیلنا تشویشناک ہے جہاں کئی اضلاع سیلاب کے زد میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب نے ملک بھر میں صحت کی تقریباً 1,500 سہولیات کو نقصان پہنچایا ہے، جن میں 300 سے زائد ریفریجریٹرز اور سولر پاور سسٹم شامل ہیں۔ United Nations concern over mosquito-borne diseases in Pakistan

ترجمان نے کہا کہ سیلاب سے متاثر تقریباً 600,000 لوگ ریلیف کیمپوں میں مقیم ہیں اور پاکستان بھر میں 7,000 سے زائد اسکولوں کو عارضی ریلیف کیمپوں کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

سنہوا نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ 25,000 سے زائد اسکولوں اور 13,000 کلومیٹر سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ United Nations concern over mosquito-borne diseases in Pakistan

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے اور سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں 16 لاکھ سے زائد افراد تک پہنچ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.