حیدرآباد: موسم سرما میں زیادہ تر لوگ لذیذ اور گرم پکوانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ آج کے دور میں لوگ سردیوں میں بھی کولڈ ڈرنکس اور آئس کریم کھانا پسند کرتے ہیں۔ لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ 'سردی کئی بیماریوں کو لیکر آتی ہے۔ موسم سرما میں فلو اور وائرل بخار عام ہو جاتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ایک گھریلو علاج بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے اور وہ ہے ہلدی والا دودھ۔ سردیوں میں اسے پینے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ Turmeric milk is beneficial for health in winter
ہلدی ایک اینٹی بائیوٹک دوا کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس کی اینٹی وائرل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات انفیکشن سے لڑنے میں مددگار ہوتی ہیں، جب کہ اس کی اینٹی سوزش خصوصیات کھانسی اور سردی سے نجات دلانے میں مدد کرتی ہیں۔
ہلدی والا دودھ قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے
بدلتے موسم میں کچھ لوگ تیزی سے وائرل بخار کے شکار ہو جاتے ہیں۔ ایسی حالت میں ہلدی والا دودھ دوا کا کام کرتا ہے۔ یہ دودھ قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ ہلدی والا دودھ صبح یا رات مین سونے سے پہلے پینا چاہیے، یہ نزلہ اور زکام سے بچاتا ہے۔ Turmeric milk is beneficial for health in winter
پیٹ کی تکلیف میں مفید
موسم سرما میں ہر کسی کو زیادہ کھانے کو من کرتا ہے۔ سب کی بھوک بڑھی ہوتی ہے۔ ایسی حالت میں ہم زیادہ کیلوریز والی خوراک لینا شروع کردیتے ہیں۔ جو پیٹ پر منفی اثر ڈالتا ہے اور پیٹ سے متعلق مسائل شروع ہوجاتے ہیں۔ ایسے حالات میں آپ ہلدی والا دودھ کا استعمال کرسکتے ہیں، اس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور گیس سے بھی نجات ملتی ہے۔
مزید پڑھیں:
جوڑوں اور پٹھوں کے درد کی کارگر دوا
سرد موسم میں جوڑوں اور پٹھوں کا درد عام ہوتا ہے۔ ہلدی والی دودھ سوزش کو دور کرنے اور جسم کے درد میں آرام فراہم کرتی ہیں۔ ہلدی والا دوددھ سائنس کنجیشن کو بھی ٹھیک کرتا ہے Turmeric milk is beneficial for health in winter
مزید پڑھیں: