حیدرآباد: ٹماٹر ایک سپر فوڈ ہے جسے عام طور پر لوگ سبزیوں اور سلاد کے طور پر خوراک میں شامل کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی ٹماٹر کا چاٹ کھایا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کے لیے ٹماٹر چاٹ بنانے کی ترکیب لائے ہیں۔ ٹماٹر چاٹ بنارس کی ایک مشہور ڈش ہے۔ یہ ذائقہ میں بہت مسالہ دار اور مزے دار ہوتا ہے۔ اسے بنانا بھی بہت آسان ہے۔ اگر آپ کچھ مصالحہ دار کھانے کے شوقین ہیں تو آپ کے لیے ٹماٹر کی چاٹ بہترین آپشن ثابت ہوسکتی ہے، تو آئیے جانتے ہیں ٹماٹر چاٹ بنانے کا طریقہ۔
ٹماٹر چاٹ بنانے کے لیے ضروری اجزاء
- ٹماٹر 400 گرام (کٹے ہوئے)
- آلو 3 (ابلے ہوئے)
- ادرک 1 (باریک کٹی ہوئی)
- نمک حسب ذائقہ
- لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
- املی کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
- نمکین سیو 2-3 چمچ
- گرم مسالہ 1 چائے کا چمچ
- پیاز 2 (باریک کٹی ہوئی)
- ہرا دھنیا 2 چمچ
- بھنا ہوا زیرہ پاؤڈر 1 چمچ
- کالا نمک 1 چائے کا چمچ
- تیل آدھا کپ
- ہری مرچ 1-2 (کٹی ہوئی)
ٹماٹر چاٹ بنانے کا طریقہ
ٹماٹر چاٹ بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک پین لیں، پھر اس میں گھی ڈال کر گرم ہونے کے لیے رکھ دیں، اس کے بعد زیرہ، ادرک، کاجو اور ہری مرچیں ڈال کر بھون لیں۔ پھر اس میں لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر ڈالیں۔ اس کے بعد ان تمام چیزوں کو ہلکی آنچ پر بھون لیں۔
مزید پڑھیں:
بعد ازاں کٹے ہوئے ٹماٹروں میں کالا نمک اور گرم مسالہ ڈال کر مکس کریں، اس کے بعد ٹماٹروں کو ہلکی آنچ پر تقریباً ایک منٹ تک پکائیں، پھر اس میں آدھا کپ پانی ڈالیں اور ٹماٹروں کو اچھی طرح گلنے تک پکائیں، پھر اس میں املی کا گودا ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، اس کے بعد آپ اسے تقریباً 2 منٹ تک پکائیں اور گیس بند کردیں۔ اب آپ کی بنارس اسپیشل ٹماٹر چاٹ تیار ہے۔ پھر آپ اسے ایک پیالے میں نکال لیں اور اس کے اوپر لیموں کا رس ڈال کر کھانا شروع کریں۔