حیدرآباد: خواتین کو حمل کے دوران اپنی خوراک کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ اکثر حمل کے دوران چہرے، ہاتھوں، ٹخنوں اور پیروں میں سوجن آجاتی ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر آپ حمل کے دوران زیادہ نمک کھاتے ہیں تو اس سے جسم میں سوزش بڑھ سکتی ہے۔ زیادہ نمک کھانا حمل کے دوران ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ بھی پیدا کر سکتا ہے جس کی وجہ سے دل سے متعلق امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ صحت مند حمل کے لیے آپ کو محدود مقدار میں نمک لینا چاہیے اور خوراک میں زیادہ فائبر والی غذا کو شامل کرنی چاہیے۔ تو آئیے اس مضمون کے ذریعے ہم آپ کو بتاتے ہیں حمل کے دوران کن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے اور خوراک میں کن چیزوں کو شامل کرنا چاہیے۔
حمل کے دوران کیا نہیں کھانا چاہیے؟ What Should Not Be Eaten During Pregnancy?
وائٹ بریڈ: وائٹ بریڈ میں نمک اور دیگر پروسسٹ شدہ اجزا کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس لیے خواتین کو حمل کے دوران وائٹ بریڈ سے پرہیز کرنا چاہیے۔
چٹنی
چٹنی اور کیچپ میں بھی نمک کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ اضافی نمک آپ کے حمل کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔ حمل کے دوران خواتین کو اپنے خوراک میں چٹنیوں کے زیادہ استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔
فاسٹ فوڈ
فاسٹ فوڈز جیسے فرنچ فرائز، پیٹیز، پیزا وغیرہ میں نمک کی خاصی مقدار ہوتی ہے۔ اس لیے انہیں حمل کے دوران کھانے کے لیے محفوظ نہیں سمجھا جاتا۔
حمل کے دوران خوراک میں کن چیزوں کو شامل کرنا چاہیے؟
خواتین کو حمل کے دوران فائبر سے بھرپور غذاؤں کو اپنے خورال میں شامل کرنا چاہئے۔ کیونکہ یہ غذا حاملہ خواتین کی صحت کے لیے فوائدہ مند ہوتی ہیں۔ حمل کے دوران ایسی غذائیں حاملہ خاتون کو ذیابیطس اور قبض کے خطرے سے بچاتی ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ حمل کے دوران کن فائبر سے بھرپور غذا کا استعمال کیا جانا چاہیے۔
بینس: بینس ایک قسم کی ہری سبزی ہے جس میں کافی مقدار میں فائبر پائی جاتی ہے۔ آپ حمل کے دوران بنس کو اپنی خوراک میں بطور سبزی، سوپ یا سلاد شامل کر سکتے ہیں۔
بروکولی: فائبر کے علاوہ بروکولی بہت سے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے۔ پھول گوبھی، پتہ گوبھی اور کیل میں بھی کچھ اچھے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔ جنہیں آپ اپنی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔
جامن: جامن اپنی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کے علاوہ اس میں فائبر بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:
خشک میوہ جات: کاجو، بادام اور کھجور جیسے خشک میوہ جات فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، آپ انہیں حمل کے دوران اپنی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔