ETV Bharat / sukhibhava

Bad Cholesterol Risk of Heart Attack: یہ غذائیں خراب کولیسٹرول کو بڑھاتی ہیں - Bad Cholesterol Risk of Heart Attack

کولیسٹرول بننے کی وجہ وہ غذائیں ہیں جو آپ اپنے خوراک میں شامل کرتے ہیں۔ تیل، گھی، چینی اور میدہ جیسی چیزیں خراب کولیسٹرول خراب کی وجہ ہیں جو ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھاتی ہیں۔

یہ غذائیں خراب کولیسٹرول کو بڑھاتی ہیں
یہ غذائیں خراب کولیسٹرول کو بڑھاتی ہیں
author img

By

Published : Mar 8, 2023, 8:04 PM IST

حیدرآباد: بھارت میں کولیسٹرول ایک سنگین اور جان لیوا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ موم جیسا نظر آنے والا یہ مادہ خون کی رگوں میں چپک کر دورانِ خون کو روک سکتا ہے جس سے آپ کو امراضِ قلب، فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ کولیسٹرول بننے کی وجہ وہ غذائیں ہیں جو آپ کھاتے ہیں۔ تیل، گھی، چینی اور میدہ جیسی چیزیں خراب کولیسٹرول بناتی ہیں جو ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھاتی ہیں۔

بدقسمتی سے، یہ اشیا بھارت میں کھانا پکانے کے لیے بہت زیادہ استعمال ہوتی ہیں۔ درحقیقت یہاں مصالح دار اور تیل والے کھانے کو لوگ زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ سموسے، گلاب جامن، پوری کچوری، چھولے بھٹورے، قورمہ، کریم، گھی، مکھن جیسی چیزیں بڑے پیمانے پر بھارت میں کھائی جاتی ہے۔ درحقیقت یہ تمام چیزیں رگوں میں کولیسٹرول بڑھانے کا کام کرتی ہیں۔ تو آئیے اس مضمون کے ذریعے جانتے ہیں کہ کون سی چیزیں آپ کے کولیسٹرول لیول کو بڑھاتے ہیں۔

گوشت خراب کولیسٹرول کی جڑ ہے

گوشت میں پہلے سے ہی کولیسٹرول کی سطح زیادہ ہوتی ہے۔ گوشت کا مسلسل استعمال نہ صرف کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے بلکہ آپ کے جسم میں کئی مسائل کو پیدا بھی کرتا ہے۔ گوشت کولیسٹرول، چربی اور کیلوریز کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ گوشت کو کافی مقدار میں تیل، گھی، مکھن یا کریم میں پکایا جاتا ہے۔

ڈیپ فرائی چکن یا مچھلی کولیسٹرول میں اضافہ کرتا ہے

جھنگا اور کیکڑا جیسے سمندری غذا میں کولیسٹرول کی سطح زیادہ ہوتی ہے۔ اکثر لوگ انہیں بھون کر کھاتے ہیں۔ اسی طرح چکن کو بھی لوگ ڈیپ فرائی کرکے کھاتے ہیں۔ حالانکہ آپ کے لیے بہتر ہے کہ آپ کم از کم تیل میں گرل، بیک یا سٹر فرائی کرکے خوراک میں شامل کریں۔

سموسا، کچوری، آلو ٹکی

بھارتی کھانا سموسا، کچوری، آلو ٹکی اور پکوڑے کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ ان تمام چیزوں میں تیل کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان چیزوں کو کھانے سے کولیسٹرول لیول سینسیکس کی طرح اچھال مارتا ہے۔

کریم، گھی اور مکھن

بھارتی کھانا گھی، مکھن کے بغیر ادھورا ہوتا ہے۔ NCBI کی ایک تحقیق کے مطابق مکھن، دیسی گھی، پنیر، پام آئل اور ناریل کے تیل میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے۔ کھانا پکانے کے لیے زیتون کا تیل، چاول کی چوکر کا تیل، مونگ پھلی کا تیل، سورج مکھی کا تیل اور دیگر سبزیوں کا تیل استعمال کرنا صحت کے لیے بہتر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

جلیبی، چھینا کی مٹھائی، گلاب جامن

مٹھائیوں میں بڑے پیمانے پر چینی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ظاہر ہے کہ شکر والی غذائیں کولیسٹرول کا باعث بنتی ہیں۔ جلیبی، چھینہ مٹھائی، گلاب جامن اور دیگر بہت سی ڈیپ فرائیڈ مٹھائیاں خراب کولیسٹرول میں تیزی سے ضافہ کرتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.