ETV Bharat / sukhibhava

Best Foods For Fertility: یہ غذائیں حاملہ ہونے میں مدد کرتی ہیں - Best Foods For Fertility

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق ہر 5 میں سے 1 جوڑے کو حاملہ ہونے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں کچھ غذا ایسی ہیں جو خواتین کو حاملہ ہونے میں مدد کرتی ہیں۔

یہ غذائیں حاملہ ہونے میں مدد کرتی ہیں
یہ غذائیں حاملہ ہونے میں مدد کرتی ہیں
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 12:07 PM IST

حیدرآباد: والدین بننا کسی بھی جوڑے کے لیے ایک خوشگوار احساس ہوتا ہے۔ بہت سے والدین اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ اس دنیا میں اپنے بچے کی آواز سننا اور اس کا بڑا ہوتے دیکھنا بڑا خوشگوار ہوتا ہے۔ لیکن بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہیں والدین بننے میں کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ موجودہ طرز زندگی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو بانجھ پن یا نامردی کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بانجھ پن کے لیے بہت سی چیزیں ذمہ دار ہوتی ہیں۔ جس میں آپ کا طرز زندگی، خوراک، ہارمونل عدم توازن، اسپرم کاؤنٹ کی کم تعداد اور ایگس کا ناقص معیار شامل ہیں۔ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے مطابق ہر 5 میں سے 1 شخص کو حاملہ ہونے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بانجھ پن کے مسئلے سے چھٹکارا پانے اور حاملہ ہونے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے طرز زندگی اور خوراک میں تبدیلیاں لائیں۔ تاہم آپ کو اس مضمون کے ذریعے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں اور اس کے استعمال سے آپ بانجھ پن کے مسئلے سے نجات پاسکتے ہیں۔ These foods help in getting pregnant

حاملہ ہونے کے لیے اپنے خوراک میں کیا شامل کرنا چاہئے؟

اگر آپ حاملہ ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو یہ ضروری ہے کہ آپ اس بات پر توجہ دیں کہ آپ اپنے خوراک میں کس طرح کی غذا شامل کررہے ہیں اور آپ کا طرز زندگی کیسا ہے۔ سی ڈی سی کے مطابق، حاملہ ہونے کے لیے خواتین کو اپنی خوراک میں 400 مائیکرو گرام فولک ایسڈ شامل کرنا چاہیے۔ حمل کے دوران ہونے والی پریشانیوں کو فولک ایسڈ کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے ڈاکٹر سے اس بارے میں بات کریں اور صرف ان کی تجویز کردہ دوائیں لیں۔ اگر کوئی حاملہ ہونے کے بارے میں سوچ رہا ہے تو اس کے لیے سب ضروری ہے کہ وہ اپنے خوراک کا خیال کرے اور اپنے خوراک میں الٹرا ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس اور زیادہ چینی والی اشیاء کا استعمال کم کرے، اس کے علاوہ غذا میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور منرلز کے ساتھ فائبر، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور پودوں پر مبنی پروٹین کو بھی شامل شامل ضرور کریں۔ These foods help in getting pregnant

سال 2018 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈز کے مسلسل استعمال اور پھلوں کا استعمال نہ کرنے سے عورتوں کو حاملہ ہونے میں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کئی مطالعات میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ حاملہ ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو اس دوران ڈیری اور گلوٹین سے بھرپور مصنوعات کے استعمال سے پرہیز کریں۔ تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی ٹھوس اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاہم اس مضمون کے ذریعے ہم آپ کو کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو آپ کے حاملہ ہونے کے امکانات میں اضافہ کرتے ہیں اور ان چیزوں کے استعمال سے آپ کو دوران حمل پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑ سکتا ہے۔

سارڈین مچھلی: سارڈین مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور اعلیٰ قسم کے پروٹین کے علاوپ ایسے بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کو حاملہ ہونے میں مدد کرتے ہیں۔ سال 2018 میں دی جرنل آف کلینیکل اینڈو کرائنولوجی اینڈ میٹابولزم میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ سارڈین مچھلی کو خوراک میں شامل کرنے سے حاملہ ہونے میں مدد ملتی ہے اور اسے کھانے سے خواتین اور مردوں میں بانجھ پن کا مسئلہ بھی دور ہوتا ہے۔ These foods help in getting pregnant

مکمل چکنائی والا دودھ: بہت سے مطالعات میں دودھ کی مصنوعات کو حاملہ ہونے کے لیے صحیح نہیں سمجھا جاتا ہے لیکن ایک تحقیق کے مطابق ڈیری مصنوعات کا استعمال چڑچڑاپن کا مسئلہ بڑھا سکتا ہے جس کی وجہ سے حاملہ ہونا مشکل ہو جاتا ہے۔ تاہم جرنل آف دی امریکن کالج آف نیوٹریشن میں سال 2021 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈیری مصنوعات دائمی سوزش کے مسئلے کو نہیں بڑھاتی ہیں اور بعض صورتوں میں یہ سوزش اور جلن کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جو خواتین بانجھ پن کے مسئلے سے دو چار ہیں وہ اگر مکمل طور پر چکنائی والا دودھ استعمال کرتی ہیں تو وہ اس مسئلے سے نجات پاسکتی ہیں۔

اوٹس: ثابت اناج میں وٹامن بی، آئرن اور فائبر کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جو حاملہ ہونے والے خواتین کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

ٹماٹر: ٹماٹر مردوں میں بانجھ پن کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے مفید ہوتے ہیں۔ ٹماٹر میں لائکوپین نامی اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں۔ جو بانجھپن کو دور کرتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ مرد کچے ٹماٹر کھانے کے بجائے ٹماٹر کو پکا کر کھائیں۔ اگر آپ کو ٹماٹر پسند نہیں ہے تو آپ ایسی چیزیں کھا سکتے ہیں جن میں لائکوپین پایا جاتا ہو جیسے تربوز اور سرخ شملہ مرچ وغیرہ۔ These foods help in getting pregnant

مزید پڑھیں:

اخروٹ: سال 2019 کے اعداد و شمار کے مطابق مردوں کو بانجھ پن کے مسئلے سے بچنے کے لیے تقریباً 3 ماہ تک روزانہ 42 گرام اخروٹ کا استعمال کرنا چاہیے۔ اخروٹ کا استعمال اسپرم کی کوالٹی کو بہتر کرتا ہے۔ اخروٹ میں پودوں پر مبنی پروٹین، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے ساتھ ساتھ بہت سے غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ اخروٹ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین میں بھی بانجھ پن کے مسئلے کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.