منیلا: فلپائن میں، 15 سے 19 سال کی لڑکیوں میں حمل کے کیسز 2017 میں 8.6 فیصد سے کم ہو کر 2022 میں 5.4 فیصد ہوگئی ہے۔ یہ معلومات سرکاری اعداد و شمار سے حاصل ہوئی ہے۔ شنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلپائن کے شماریات کی اتھارٹی (PSA) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ شہری علاقوں میں کم عمری کا حمل دیہی علاقوں کے مقابلے میں 4.8 فیصد کم ہے۔ جبکہ 19 سالہ خواتین میں حمل کی شرح سب سے زیادہ تھی۔ تعلیمی حصول کے لحاظ سے، پرائمری تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں میں حمل سب سے زیادہ عام تھی جو19.1 فیصد تھی۔
فلپائن ایک گزشتہ دہائی سے نابالغ حمل کے مسائل سے دوچار ہے جو کہ ایک قومی اور سماجی ہنگامی صورتحال کی طرح ہے۔ اس معاملے کو دیکھتے ہوئے کچھ حکام نے خبردار کیا ہے کہ کم عمری کی شرح پیدائش اس سطح پر پہنچ گئی ہے کہ ملک کے لیے تشویش کا باعث ہوسکتی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نابالغ حمل میں اموات کی شرح بالغ حمل کے مقابلے میں دو سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ نوجوان ماؤں سے پیدا ہونے والے بچوں کی نوزائیدہ اموات کی شرح 25 سے 29 سال کی ماؤں سے پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں:
مزید پڑھیں: