ETV Bharat / sukhibhava

Symptoms Of High Cholesterol: ہائی کولیسٹرول کی علامات ہاتھوں میں بھی دیکھی جا سکتی ہے - High cholesterol causes diabetes

اگر جسم میں خراب کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جائے تو اسے آسانی سے پہچاننا مشکل ہوتا ہے۔ تاہم اس کے کچھ علامات جسم کے دیگر اعضاء سے بھی نظر آسکتے ہیں، جنہیں پہچاننا بہت ضروری ہے۔ Symptoms of high cholesterol can also be seen in hands

ہائی کولیسٹرول کی علامات ہاتھوں میں بھی دیکھی جا سکتی ہے

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 10:26 PM IST

حیدرآباد: پہلے کے مقابلے میں لوگوں کے طرز زندگی اور کھانے پینے کی عادات میں کافی تبدیلی آئی ہے جس سے ہماری صحت مسلسل متاثر ہورہی ہے۔ ہماری صحت کا لیول کھانے کے حساب سے طے ہوتا ہے لیکن ہم تیل والی غذا کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ جو کہ غیر صحت بخش اور سیچوریٹڈ چکنائی کی وجہ سے خون میں خراب کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھاتی ہے۔ ہائی کولیسٹرول کی وجہ سے موٹاپا، ہائی بی پی، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔

ہائی کولیسٹرول کی علامات

ہائی کولیسٹرول کا پتا ایک خاص طرح کے بلڈ ٹیسٹ سے لگایا جاتا ہے جسے Lipid Profile Test کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ کولیسٹرول میں اضافے کے دوران ہمارے ہاتھوں میں کچھ اابتدائی علامات نظر آتے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں ان علامات کو۔

ہاتھوں میں درد

جب جسم میں کولیسٹرول جمع ہونے لگتے ہیں تو خون کی نالیوں میں رکاوٹ پیدا ہونے لگتی ہے، اسے ایتھروسکلروسیس کہتے ہیں۔ جب رکاوٹ بڑھتی ہے تو ہاتھوں میں خون کی گردش سست یا رک جاتی ہے۔ ایسی صورت میں ہاتھوں میں شدید درد ہوگا۔ اس اشارے کو بالکل نظر انداز نہ کریں اور فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

ہاتھوں میں جلن اور کھجلی

جیسا کہ ہم نے بتایا کہ خون میں خراب کولیسٹرول بڑھنے کی وجہ سے خون کی روانی سست ہوجاتی ہے، اور جب یہ خون ہمارے ہاتھوں میں صحیح طریقے سے نہیں پہنچ پاتا تو اس کی وجہ سے ہاتھوں میں کھجلی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:

ناخون کا رنگ پیلا ہونا

عام طور پر ہمارے ناخونوں کا قدرتی رنگ گلابی ہوتا ہے کیونکہ وہاں صحیح مقدار میں خون موجود ہوتا ہے۔ جب کولیسٹرول کی وجہ سے رکاوٹ خون کی نالیوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور خون کا بہاؤ ناخون تک نہیں پہنچ پاتا تو ہمارے ناخونوں کا رنگ پیلا ہونے لگتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.